پی ٹی آئی دعوؤں کو حقیقت میں بدلے،مولانا سمیع الحق


راولپنڈی: جمعیت علماء اسلام ( س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا عملی امتحان شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم بہت جلد مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے بہت دعوے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے دعوؤں کو حقیقت میں بدل کردکھائیں۔

ان کا کہنا تھا ہمارے مدارس کے لوگ بے روزگار نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ کالجوں پر توجہ دیں۔

جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مشرف نے بھی مدارس کی اصلاح کی رٹ لگائی تھی مگر کچھ نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا جو لوگ اٹھائے گئے ہیں ان کو واپس کیا جائے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیکسزکی وہ مذمت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں