سندھ میں منشیات کے عادی 830 افراد کا علاج کیا گیا


کراچی: سندھ میں رواں سال منشیات کے عادی 830 افراد کو سندھ نارکوٹکس کنٹرول سینٹر میں داخل کر کےعلاج کیا گیا جب کہ 4100 مریضوں کو فیلڈ میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات آگاہی کی 45 مہم بھی چلائی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ بات نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمیشن آف چائینہ کے رینجنل ڈائرکٹریٹ اے این ایف سندھ اور بے نظیر شہید اے این ایف ماڈل ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کے دورے کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی۔

وفد کو بریفنگ رینجنل ڈائریکٹریٹ اے این ایف سندھ کی کارکردگی پر دی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق وفد کو بتایا گیا کہ  چائینیز وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر برگیڈیئر نور الحسن سمیت دیگر افسران سے ملاقات بھی کی۔

چینی وفد کی سربراہی ڈپٹی جنرل سیکرٹری این این سی سی وی ژیاؤ جن کررہے تھے جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر میں منشیات کے عادی افراد سے ملاقات بھی کی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق چینی وفد نے رینجنل ڈائریکٹریٹ اے این ایف سندھ کی کارکرگی کو سراہا اور منشیات کے عادی افراد کے علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں