شکاگو: دوسرے سالانہ لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں یورپی ٹیم نے ورلڈ ٹیم پر دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
امریکی شہر شکاگو میں جاری لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے دن کھیلے گئے دونوں میچوں میں یورپی کھلاڑی ناقابل شکست رہے، بلغاریہ کے گریگر دمتروف نے یورپ کی جانب سے کھیلتے ہوئے فرانس کے تیافو کو سٹریٹ سیٹ سے ہرا کر چھ ایک اور چھ چار سے میچ اپنے نام کیا۔ تیافو ورلڈ ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔
دوسرے میچ میں یورپ کی جانب سے برطانیہ کے کیل ایڈمنڈ اور ورلڈ ٹیم کی جانب سے امریکہ کے جیک سوک آمنے سامنے آئے جس میں برطانوی ٹینس اسٹار نے امریکی کھلاڑی کو چھ چار اور سات پانچ سے ہرا کر میچ اپنے نام کیا۔
دونوں مقابلوں میں کامیابی سے یورپی ٹیم کو ورلڈ ٹیم پر دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔