پاکستان بھارت کے الزامات مسترد کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی جدہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے پر پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان بھارت کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے اہل کارکی مبینہ ہلاکت وزرائے خارجہ ملاقات کے اعلان سے دو روز قبل ہوئی۔ پاک رینجرز نے واضح طور پر کہا ہے کہ اہل کار کی ہلاکت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان رینجرز نے سپاہی کی لاش تلاش کرنے میں مدد کی تھی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کےاعلان کے 24 گھنٹے بعد اس کی منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس دوران بھارت کی جانب سے گھناؤنا پراپیگنڈہ جاری رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ پاکستان پر الزام تراشی کر کے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم نہیں چھپا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت جن ٹکٹوں کا حوالہ دے رہا ہے وہ 25 جولائی کے انتخابات سے قبل جاری ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں