مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، تین نوجوان شہید

بھارتی مظالم جاری، تین کشمیری نوجوان شہید|humnews.pk

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق  یہ واقعہ ضلع بانڈی پورہ میں پیش آیا جہاں قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔ گذشتہ رات بھی بانڈی پورہ میں بھارتی فورسز نے دو نوجوان شہید کر دیے تھے۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ کشمیریوں کی ایک پوری نسل ان مظالم کو سہتے ہوئے جوان ہوئی۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے نہتے کشمیری بھارتی بربریت کا شکار بنتے چلے آ رہے ہیں۔

کچھ برس قبل بھی کشمیری نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور کشمیریوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا تھا۔

بھارت کی ظالم فوج نے اس احتجاج کو دبانے کے لیے انسانیت سوز حربے اختیار کیے تھے، پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کے باعث ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے۔


متعلقہ خبریں