ڈیمز فنڈ کے لیے ریلوے ٹکٹوں میں معمولی اضافے کا فیصلہ

ڈیمز فنڈ کے لیے ریلوے ٹکٹوں میں معمولی اضافے کا فیصلہ|humnews.pk

لاہور: پاکستان ریلویز ڈیمز فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے 25 ستمبر سے مہم کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کا ٹکٹ خریدنے پر 1 روپیہ، سو سے زائد کے ٹکٹ پر دو روپے جبکہ اے سی کلاس کے ٹکٹ پر 10 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمز فنڈز کے لیے ٹکٹوں میں کیا جانے والا یہ اضافہ تمام ٹکٹس، پی ٹی اوز، فری پرویلج پاسز، ملٹری ووچر، ای ٹکٹنگ، کمپیوٹرائزڈ ٹکٹس، پی سی ٹی ایس، بی ٹی ایس اور کرنٹ ریزرویشن پر لاگو ہو گا۔

ڈیمز فنڈز کی مد میں لیے جانے والے پیسے ہر ٹکٹ کے نیچے علیحدہ سے ظاہر کیے جائیں گے اور جمع کردہ رقم ہر مہینے فنڈز میں بھیجی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈیم فنڈ چارچز سے کرایہ کی رقم راؤنڈ آف نہیں ہو گی اور نا ہی ڈیم فنڈ چارجز قابلِ واپسی ہو گا۔ یہ مہم 25 ستمبر 2018 سے شروع کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں