حیدرآباد: حیدر آباد کی دیہی تحصیل میں ایڈز کا مرض پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
دو یونین کونسلوں کے مختلف دیہاتوں میں ایڈز کے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔ دیہات کے مقامی افراد طبی معائنے کے لیے اسپتال پہنچے تو ٹیسٹس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ 50 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسی حوالے سے ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے علاقے میں اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مٹھُو حاجانو، گوٹھ ہٹری، گل محمد چھلگری، شادی خان لغاری، وانکی وسی، مرید لغاری، ظہیر بارچ اور ٹنڈو سعید خان میں بھی ایڈز کے مریض موجود ہیں۔
ایڈزکے ان غیر متواقع کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ صحت کے خلاف غصے کی لہر چل پڑی۔
متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کے باعث ایڈز کے مریض بے یار و مددگار پڑے ہیں۔