پارلیمانی کمیشن کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کےلیے پارلیمانی کمیشن کی سربراہی حزب اختلاف کو سونپی جائے۔

یہ مطالبہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور دیگر نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن کا قیام چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی تعداد برابر ہونی چاہیے لیکن کمیشن کی سربراہی اپوزیشن کے پاس ہونی چاہے۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت دیتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے خطاب میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔


متعلقہ خبریں