پنجاب میں عوامی خدمت کے پلان پر عمل درآمد شروع

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب میں عوامی خدمت کے لیے مرتب کیے گئے ورکنگ پلان کے تحت وزیراعلی پنجاب، گورنر اور تمام وزرا کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

پنجاب میں صاف پانی کے حوالے سے گورنر پنجاب کو ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ صوبے میں بچت مہم، بہتر حکومت، ترقیاتی منصوبے اور دیگر معاملات وزیراعلی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

سینئر وزیر علیم خان حکومت کے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ملازمتوں کے حوالے سے تمام وزرا اپنے محکموں کی رپورٹ خود مرتب کریں گے۔

گھروں کی تعمیر کے حوالے سے وزارت ہاؤسنگ سے پلان اورتجاویز مانگ لی گئی ہیں، بجٹ کی تیاری اور تجاویز کا مکمل پلان وزارت خزانہ مرتب کرے گی۔

ووکیشنل ٹریننگ کے بارے میں وزیر انڈسٹریز قیادت کو رپورٹ بھجوائیں گے اور ڈویلپمنٹ پروگرام، نئے اور جاری منصوبوں کو وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمینٹ (پی اینڈ ڈی) دیکھیں گے۔

صحت اور تعلیم کے معاملات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مراد راس عوامی خدمت کے اقدامات سامنے لائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب حکومت، ڈیویلپمنٹ اور ٹیکنیکل پارٹنرز کے امور پر بھی قیادت کورپورٹ بھجوائیں گے اور حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لئے وزارت اطلاعات پلان مرتب کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں