خانیوال: 6 محرم الحرام کے موقع پر خانیوال میں جلوس نکالا گیا جس میں میں زنجیر زنی کرتے ہوئے 22 عزادار زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے سول اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
ہر سال محرم الحرام کے مہینے میں امام حسین کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے اور امت مسلمہ اس تاریخی المیے پر اپنے دکھ کا اظہارکرتی ہے۔
اسی سلسے میں ملک بھر سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں جلوس کے رستے میں جگہ جگہ سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔
عزاداراس موقع پر اپنے دکھ کا اظاہر ماتم اور زنجیرزنی کے ذریعے کرتے ہیں جس کے باعث کئی لوگ زخمی ہو جاتے ہیں۔
محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔