پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آج پیش کیے جانے والے نو ماہ کے بجٹ کی منظوری لی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ نوماہ کےبجٹ کی سندھ اسمبلی سے بھی توثیق کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو اسی سال مکمل کر لیا جائے۔

اجلاس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سمیت دیگر صوبائی وزرا اوراراکین سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس جمعہ 14 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں منعقد ہونا تھا جو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر 17 ستمبر 2018 کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت  صبح دس  بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا۔

اجلاس میں موجودہ مالی سال کے باقی ماندہ نو ماہ کا بجٹ ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں