کوئٹہ میں فائرنگ: سیکیورٹی اہلکار شہید

کرک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار رسالدار محمد افضل شہید ہوگیا۔ شہید اہلکار کی نعش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد لیویز فورس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اورانہوں نے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ہم نیوز کے مطابق جمع کیے جانے والے ثبوت و شواہد کو فرانزک رپورٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق شہید جنکشن پر اپنی گاڑی کےپاس کھڑے تھے کہ دو نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی اور واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رسالدار محمد افضل اخترزئی کو سر اور گردن میں پسٹل کی چار گولیاں لگیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہید کی کوئی قبائلی و ذاتی دشمنی نہیں تھی ۔


متعلقہ خبریں