گڑے مردے اکھاڑنے سے وفاق کمزور ہوگا، مولابخش چانڈیو


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے گڑے مردے کو اکھاڑنے سے وفاق پاکستان کمزور ہوگا۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں من پسند نتائج لے کر پہلے ہی قوم کو تقسیم کر دیا گیا ہے اور اب متنازعہ معاملات کو ہوا دینا قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس منصوبے کو تین صوبائی اسیمبلیاں مسترد کر چکی ہیں اسے چھیڑنا کہاں کی حب الوطنی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کالاباغ ڈیم کی راگنی چھیڑنے سے غیرمتنازعہ آبی منصوبے بھی متنازعہ بن جائیں گے۔

 پی پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بریفنگ دینے والوں نے کالاباغ ڈیم کے صرف ایک پہلو پر بریفنگ دی ہے کیونکہ اگر بریفنگ دینے والے ڈیم کے سیاسی پہلو پر بریفنگ دیتے تو ذمہ داران اس طرح متنازعہ ڈیم کا ذکر نہ کرتے۔

مولا بخش چانڈیو نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنی ذمہ دارایاں نبھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے آبی ذخائر کا فیصلہ کسی غیرمنتخب فورم سے نہیں ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں