چیف جسٹس آج لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے

 یہ سید پرویزمشرف کون ہیں؟ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں  مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمی کا بینچ  پنجاب کی 56 کمپنیز کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی، یہی بینچ صاف پانی سےمتعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، نیب پراسیکویٹر اور کمپنیز کے سی ای اوز کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ 

عدالت پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت کرے گی، جس کا عدالت  وزیر ریلوے کو نوٹس جاری کر چکی ہے اور ان سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ 

ریلوے ملازمین کی مستقلی سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی یہی دو رکنی بنچ کرے گا، چیف جسٹس پاکستان مختلف سائلین کی درخواستوں پر بھی سماعت کریں گے۔ 

جمعہ کو چیف جسٹس نے منرل واٹرکمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر میں کام کرنے والی منرل واٹر کمپنیوں سے پانی کے استعمال سے متعلق تفصیلات طلب کرلی تھی۔

جمعہ کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے  کہا تھا کہ اس کیس کی سماعت ہفتے کو لاہور میں کریں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ منرل واٹر کمپنیاں کتنا پانی کیسے اور کہاں استعمال کرتی ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو علم نہیں کہ پانی کتنا قیمتی ہوتا جارہا ہے، اچھی بات ہے کہ منرل واٹرکمپنیوں کا ڈیٹا آپ حاصل کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں