صدر مملکت کا وی وی آئی پی پروٹوکول!


کراچی: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی کراچی آمد پر انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، صدرمملکت، گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ میڈیا سے بات کئے بغیرروانہ ہو گئے۔

صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا قافلہ 15 گاڑیوں، گورنر سندھ کا قافلہ 7 گاڑیوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا قافلہ ایمبولینس سمیت 12 گاڑیوں پرمشتمل تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے دوران سابقہ حکومت کو پروٹوکول اور اس پر آنے والے اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان اور کابینہ نے اپنے خرچے کم کرنے اور پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی منتخب اراکین اور وزرا کی جانب سے ان دعوؤں کی دھجیاں اڑائی گئیں جس کے باعث ان کو شدید عوامی رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وزیر اعظم عمران خان خود بھی ہیلی کاپٹر کے استعمال کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرتے رہے جو کہ ان کے حامیوں اور مخالفین دونوں کی جانب سے کی جا رہی تھی۔


متعلقہ خبریں