گلگت: گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان نےاپنےعہدے سےاستعفی دے دیا جو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجا گیا ہے۔
گورنرعضنفرعلی خان کے قریبی ذرائع نے بھی ان کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے۔
عضنفرعلی خان گلگت بلتستان کے چھٹے گورنر تھے، ان کا تقرر 24 اکتوبر 2015 کو اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے کیا تھی۔
ن لیگ کے رہنما رہنے والے غضنفرعلی خان کا تقرر برجیس طاہر کے استعفی کے بعد ہوا تھا۔ مستعفی گورنر کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقررہ وقت گزارا اور سیٹ خالی کردی۔
غضنفرعلی خان کا تعلق ہنزہ کے سابق حکمران خاندان سے ہے۔ وہ ہنزہ کے آخری حکمران میر آف ہنزہ محمد جمال خان کے بیٹے ہیں۔
ہنزہ اندرونی طور پر خودمختار ریاست تھی، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں 25 ستمبر 1974 کو ہنزہ کی ریاست کو ختم کر دیا تھا۔