محکمہ صحت سندھ: بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

بزرگ شہریوں کے لیے اچھی خبر

فوٹو: فائل


کراچی : محکمہ صحت سندھ نے بائیومیٹرک تصدیق نا کرانے والے ملازمین کو آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق 30 ستمبر کے بعد ویری فیکیشن نہ کرانے والوں کو ’گھوسٹ‘ قرار دے کر تنخواہیں روک دی جائیں گی اور ان کے خلاف سخت انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل صحت کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور 7 ہزار 376 ملازمین کی فہرست بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ملازمین کو اس سے قبل 23 مئی اور 16 جولائی کو بھی طلب کیا جا چکا ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت اور تعلیم میں پہلے بھی متعدد بار گھوسٹ اسکولوں، اسپتالوں اور ملازمین کی نشناندہی ہو چکی ہے۔

2018 کے عام انتخابات میں سندھ سے واضح برتری حاصل کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کے فوراً بعد سندھ کے تمام محکموں میں ہنگامی بنیادوں پر بہتری لانے اور سہولتوں کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

بلاول بھٹو نے خاص طور پر محکمہ صحت اور تعلیم کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان دو محکموں میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے لیے سیاست کی ہے اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے۔


متعلقہ خبریں