دسمبر تک ریلوے کی حالت بدلنے کا اعلان

این اے 60 الیکشن کا التوا، شیخ رشید کی درخواست مسترد | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 دسمبر تک ریلوے کو بہتر بناتے ہوئے عوام کی تاریخی خدمت کریں گے، 12 ماہ میں 42 ملین کا خسارہ پورا کریں گے۔

جمعرات کے روز راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں جو ٹاسک دیا ہے اس کو پورا کریں گے۔ ایک سال میں ریلوے کا 42 ملین کا خسارہ پورا کریں گے۔ 

وزیرریلوے نے 50 مزدوروں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تمام مزدوروں کو اپ گریڈ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کا خزانہ خالی ہے لیکن ہم موجودہ  وسائل سے ہی کام لیں گے اور میری کوشش ہو گی کہ کرایہ بڑھانے کے بجائے سستی ٹرینیں چلائی جائیں اس کے باوجود کہ مجھ پر اس سے پہلے سستی ٹرین چلانے کا کیس بھی بن چکا ہے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ سے تفتان تک گیج بنائیں گے جب کہ مارگلہ سے میانوالی تک بھی ٹرین چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب ٹرینوں میں 24 گھنٹے بجلی رہے گی جب کہ وائی فائی کی سہولت بھی مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔ 

نئی ٹرینوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رحمان بابا ٹرین بھی جلد چلائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جا سکتا، ایک دو مچھلیاں ہی سارے تالاب کو خراب کر دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھیس بدل کر خود ٹرینوں کا معائنہ کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکومت نے شیخ رشید کو وزارت ریلوے کا قلمدان سپرد کیا ہے، وہ اس سے قبل پرویز مشرف کے دور میں بھی وزیر ریلوے رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں