پنجاب کے اسکولز کے لیے نان سیلری فنڈ جاری

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

فائل فوٹو۔–


لاہور: پنجاب کے تمام اضلاع کے اسکولز کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نان سیلری فنڈ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جون سے اکتوبر تک کے نان سیلری فنڈ کی قسط سرکار کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائر اسکولوں کے لیے استعمال ہو گی جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری پانچ ارب بتیس کروڑ سے پنجاب کے 36 اضلاع کے سرکاری اسکولز مستفید ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمے کی جانب سے ملتان کے اسکولز کے لیے 16 کروڑ 98 لاکھ کا بجٹ، مظفرگڑھ کے اسکولز کے لیے 17 کروڑ اور ڈیرہ غازی خان کے لیے 15 کروڑ29 لاکھ رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح بہاولپور کے لیے 14 کروڑ41 لاکھ، رحیم یارخان کے لیے 25 کروڑ 12 لاکھ رکھے گئے ہیں جبکہ لاہورکے لیے 25 کروڑ، فیصل آباد کے لیے37  کروڑ روپے کی خطیر مختص کی گئی ہے۔

گوجرانوالہ کے لیے 19 کروڑ 12  لاکھ روپے، قصور کے لیے 17 کروڑ 46 لاکھ ،حافظہ آباد کے لیے سات کروڑ، راولپنڈی کے لیے 17 کروڑ28 لاکھ، میانوالی کے لیے دس کروڑ روپے اور سرگودھا کے لیے 21 کروڑ 52 لاکھ رکھے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کی منظوری گورنر پنجاب کی جانب سے دی گئی تھی اور یہ فنڈز  مرمت، فرنیچر، پارٹ ٹائم اسٹاف اور دیگر اخراجات کے لیے استعمال ہوں گے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں اسکول ہیڈز کو فنڈز درست جگہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں