نواک جوکووچ نے گرینڈ سلم کا 14واں ٹائٹل جیت لیا

 نواک جوکووچ نے گرینڈ سلم کا 14واں ٹائٹل جیت لیا | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک: سربیا کے نواک جوکووچ نے ارجنٹائن کے ڈیل پوترو کو یو ایس اوپن ٹینس 2018 کے گرینڈ سلم ٹائٹل کے فائنل میں شکست دے کر 14 ویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

سرب کھلاڑی نے حریف کو 6-3، 7-6 (7-4) اور 6-3  سے ہرایا۔ نواک جوکووچ  کو 3.8 ملین ڈالر اور ڈیل پوترو کو 1.85 ملین ڈالر بطور انعامی رقم ادا کیے گئے ہیں۔

نواک جوکووچ اب تک 14 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں جب کہ راجر فیڈرر 20 اور رافیل نڈال 17 میں فاتح رہے۔ گزشتہ ٹورنامنٹ میں سرب کھلاڑی کہنی زخمی ہونے کے سبب ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔

یو ایس اوپن ٹینس 2018 کے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ کا مقابلہ جاپانی حریف سے ہوا جس میں انہوں نے 3-6، 4-6 اور 2-6 سے فتح حاصل کی تھی۔

ڈیل پوترو کا مقابلہ سیمی فائنل میں رافیل نڈال سے ہوا تھا۔ پہلے دو سیٹس میں ناکامی کے بعد رافیل نڈال گھٹنے میں درد کے باعث کھیل سے باہر ہو گئے تھے۔ رافیل نڈال یو ایس اوپن ٹینس 2018 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے۔

ارجنٹائن کے کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ میچوں میں سے سات میں نا قابل شکست رہے تاہم انہیں فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں