ایم ایم عالم روڈ پر پلازے میں لگی آگ ایک جان نگل گئی


لاہور: شہر کے مشہور و معروف علاقے ایم ایم عالم روڈ پر شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی، آگ سے بچنے کی کوشش میں عمارت سے چھلانگ لگانے والا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ان کے پاس چار زخمی لائے گئے تھے جن میں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوھان موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اداروں اور خاص طور پر پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔
 

ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ پلازہ علی عمران کی ملکیت ہے جو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے داماد ہیں۔ 

علی عمران کے خلاف نیب میں پہلے سے کیسز بھی چل رہے ہیں اور وہ ایم ایم عالم روڈ پر اس کے علاوہ بھی ایک پلازہ کے مالک ہیں۔


متعلقہ خبریں