رواں برس کراچی میں 14 سرکاری گاڑیاں چھینی گئیں


کراچی: اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) کے مطابق رواں برس اب تک کار لفٹرز نے مجموعی طور پر 14 سرکاری گاڑیاں چھینی ہیں جبکہ اے سی ایل سی حکام نے کار لفٹرز کو گرفتار کر کے دو سرکاری گاڑیاں برآمد کی ہیں۔

اے سی ایل سی ذرائع کے مطابق ڈیفنس خیابان بخاری سے آج چھینی جانے والی میئر کراچی وسیم اختر کی گاڑی رواں برس چودہویں سرکاری گاڑی ہے۔

ذرائع اے سی ایل سی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی گاڑی چھیننے میں حب کا بروہی گینگ ملوث ہوسکتا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ میئر اس گاڑی کو حب کی جانب لے جایا گیا ہو۔

اے سی ایل سی کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی چوری اور چھینے جانے کی سب سے بڑی وجہ ان میں ٹریکر کی غیرموجودگی ہے۔

دوسری طرف ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو نے وسیم اختر کی گاڑی چھینے جانے پر کہا ہے کہ ان کی گاڑی کی تلاش جاری ہے اور پولیس مسلسل اس سلسلے میں کام کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں