پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان


لاہور: پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیم وقت کی ضرورت ہے اور پنجاب کابینہ اس منصوبے کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔ پنجاب کابینہ میں اراکین کی تعداد 41 ہے جس میں نو وزراء شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنے تو قحط کا خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے امداد کی اپیل بھی کی تھی۔

پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر ’دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم‘ کے نام سے اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں پاکستانی اور دیگر ملکوں کے ڈونرز بھی رقوم  جمع کرا رہے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں دس لاکھ روپے جمع کرائے جب کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ڈیم کی تعمیر کے لیے 15، 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

پاک فوج نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں افواج کے افسران اپنی دو دن اور فوجی جوان ایک دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں