پنڈی بھٹیاں میں غیرت کے نام پر چار افراد کا لرزہ خیز قتل

گرل فرینڈ سے بات کرنے پر دوست قتل

فوٹو: فائل


پنڈی بھٹیاں: پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں میں غیرت کے نام پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا، قتل کی لرزہ خیز واردات میں خاتون اور دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ 

قتل کا واقعہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسو وال میں پیش آیا جہاں سنگدل باپ نےاپنی بیٹی داماد اور دو نواسوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔  مقتولین کی شناخت فردوس، ثناء، اور زین کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق قاتل گلزار نے مبینہ طور پر مقتولین کو گھر بلا کر قتل کیا ہے اور فرار ہوگیا۔ مقتول ثناء پٹھانی نے چار سال قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے اور قاتل کی تلاش جاری ہے۔ 

مقتولین کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔ 


متعلقہ خبریں