راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج تمام دن شہدا اور غازیوں کے خاندانوں کے ساتھ گزارا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کے آڈیٹوریم میں ان خاندانوں کے ایک ایک فرد کے ساتھ بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہدا کے لواحقین کی بہتری اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج اور پاکستانی قوم شہدا کی قربانیوں پر جتنا شکریہ ادا کرے کم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال جاری رکھے گی۔
شہدا کے خاندانوں نے مہمان نوازی پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔