اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پنجاب کے صوبائی پولیس افسر ڈاکٹر کلیم امام کا تبادلہ کر کے انہیں سندھ کا صوبائی پولیس افسر مقرر کر دیا ہے۔ ان کی جگہ خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ کو پنجاب پولیس کا سربراہ تعینات کر دیا ہے۔
اسی طرح کابینہ ڈویژن کے خصوصی افسر صلح الدین کو خیبرپختونخوا کا صوبائی پولیس افسر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ امجد جاوید سیلمی کو سندھ کے صوبائی پولیس افسر سے کابینہ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے۔
کابینہ سیکٹریریٹ کی جانب سے تبادلوں کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے کے معاملے پرڈاکٹر کلیم امام پر مختلف حلقوں سے شدید تنقید ہوئی تھی، انہوں نے اس سلسلے میں جو وضاحتی بیان دیا تھا اسے بھی میڈیا نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔