راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم دفاع پر ہم نے ایمان اتحاد اور نظم کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی عمل ہمیں ہماری منزل تک پہنچائے گا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورنے آرمی چیف کی جانب سے یوم شہدا کی مرکزی تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تمام شہدا اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
COAS thanks all honourable guests for gracing ‘Defence & Martyrs Day’ ceremony at GHQ. “We displayed ‘Faith-Unity-Discipline’ as a nation across the country. Same shall take us to our rightful destination, IA. Salute to Martyrs & their families”, COAS.
ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے#— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 7, 2018
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ایمان، اتحاد اور تنظیم‘ ہی ہمیں درست منزل تک پہنچا سکتا ہے۔
ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے “ہمیں پیار ہے پاکستان سے” کا نعرہ لکھتے ہوئے ہیش ٹیگ بھی بنایا۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب کا انقعاد جی ایچ کیو میں کیا گیا تھا۔ تقریب میں سیاسی اور ملٹری قیادت سمیت اعلی افسران اور شہداء کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا تھا کہ آپ سب کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جن لوگوں نے ہمارے لیے جان دی ہے ان کا درجہ بہت بلند ہے۔
عمران خان نے اس موقع پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان آئندہ کسی کی جنگ نہیں لڑے گا۔