سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وطن کے بیٹوں کو خراج تحسین


اسلام آباد: پاکستانی قوم آج چھ ستمبر کو یوم دفاع و شہداء منا رہی ہے ایسے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی وطن پر جاں وارنے والوں اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت پاکستانی شہریوں کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ آج دفاع اور شہداء کا روز ہے۔ آئیں شہداء کے گھروں میں جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں، ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کو یاد کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں، ہم ایک عظیم قوم ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راہ حق کےشہیدوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیپٹن عمر زیب شہید کے گھر والوں سے ملاقات کے احوال کو ٹوئٹر کا حصہ بنایا۔

آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل ) نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے بھی یوم دفاع بھرپور اور انوکھے انداز میں منایا جا رہا ہے۔ ٹرین کے ڈبوں پر شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

جرمن سفیر نے اپنے یوم دفاع کے موقع پر اپنے وطن کے دفاع کیلیے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے اور اب بھی اس کوشش میں مصروف افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھی اس عظیم دن کے موقع پر قوم کے نام اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا۔

یوم دفاع پر شہریوں کی جانب سے بھی اپنے جذبات کا اظہار بھر پور طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کی جانب سے اپنے ملک کے مستقبل کی خاطر جان قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں