نواب شاہ: دوسری جماعت کی طالبہ درندگی کا شکار

راولپنڈی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

نواب شاہ:  شہرمیں دوسری جماعت کی طالبہ کو مبینہ طورزیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 سالہ فضا اسکول سے گھر جا رہی تھی جب ملزم نے اسے پکڑ لیا اور قریبی فصل میں لے جا کر درندگی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق بچی کے چیخ و پکار کرنے پر مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ بچی کو طبی معائنے کے لیے قاضی احمد تعلقہ لسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نعمت آرائیں کی مدعیت میں تھانہ قاضی احمد میں رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی نواحی گاؤں ملیر کھوسہ کی رہاشی ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات منظرعام پر آتے رہے ہیں لیکن ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے ان اندوہناک واقعات کی روک تھام نہیں ہو پا رہی۔

ماہرین سماجیات کا خیال ہے کہ اس حوالے سے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں