چینی مائیں اگست میں بچے کی پیدائش کی خواہشمند


بیجنگ: دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں سے ایک چین میں حیرت انگیز رحجان کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے مطابق چینی مائیں اگست میں آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کو ترجیح دیتی ہیں۔

چین دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کی مائیں اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے کچھ منفرد سوچ پر یقین رکھتی ہیں، خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کا تعلیمی سال ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں سے پہلے شروع ہو جائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگست میں چین کے مقامی ہسپتالوں میں آنے والے حاملہ خواتین کی تعداد دیگر مہینوں میں آنے والی خواتین سے 30 فیصد زیادہ ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کچھ مائیں نارمل زچگی نہ ہونے کی صورت میں 31 اگست کی آپریشن کی تاریخ لے لیتی ہیں جس کی وجہ والدین پر اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلانے کا  دباؤ ہوتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد اسکول شروع کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ آپ زندگی میں آگے رہتے ہیں۔ اس کی مثال فن لینڈ ہے جسے تعلیم میں رہنما تصور کیا جاتا ہے، لیکن وہاں  باقاعدہ تعلیم سات سال کی عمر سے پہلے شروع ہی نہیں کی جاتی۔

چین میں یہ عجیب و غریب رحجان سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس مسئلے پربحث جاری ہے کہ سماجی دباؤ کی وجہ سے بچوں پر پیدائش سے پہلے ہی کامیابی کا وہ دباؤ ڈالنا شروع کر دیا جاتا ہے جو ان کے لیے مفید نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں