اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی نے صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عارف علوی نے 353 ووٹ حاصل کیے جبکہ مولانا فضل الرحمن 186 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر اور اعتزاز احسن 124 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی و سینیٹ: وفاقی پارلیمان میں مجموعی طور پر 430 ووٹ کاسٹ ہوئے، حکومتی اتحاد کے عارف علوی نے 212 ووٹ جبکہ اپوزیشن اتحاد کے مولانا فضل الرحمان نے 131 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن نے 81 ووٹ حاصل کیے۔
پنجاب اسمبلی: پنجاب اسمبلی میں کل 351 ارکان نے ووٹ دیا جن میں سے 18 ووٹ مسترد ہوئے، عارف علوی کو 33 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے، مولانا فضل الرحمان کو 25 جبکہ اعتزاز احسن کو ایک الیکٹورل ووٹ ملا۔
سندھ اسمبلی: سندھ اسمبلی سے 158 ارکان نے ووٹ ڈالے، اعتزاز احسن نے 39 الیکٹورل ووٹ، عارف علوی نے 22 اور مولانا فضل الرحمان نے 1 الیکٹورل ووٹ حاصل کیا۔
خیبر پختونخوا: ٰخیبرپختونخواہ اسمبلی سے عارف علوی نے 41 الیکٹرول ووٹ حاصل کیے، مولانا فضل الرحمان نے 13.68 جبکہ اعتزاز احسن نے 2.63 ووٹ حاصل کیے۔
بلوچستان اسمبلی: بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 60 ارکان نے ووٹ ڈالے، ہر رکن کا ایک الیکٹورل ووٹ تھا، عارف علوی نے 45، مولانا فضل الرحمان کو 15 ووٹ ملے جبکہ اعتزاز احسن یہاں سے کوئی ووٹ حاصل نہیں کر پائے۔
صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس بجے شروع ہوئی، سندھ اور پنجاب میں پولنگ تاخیر سے شروع کی گئی۔ انتخابی عمل کے موقع سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ خصوصی جاری کردہ پاسز کے بغیر کسی کو اسمبلی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔