پی پی اعتماد کا تقاضہ پورا کرے،مولانا فضل الرحمان

متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

لاہور: متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مجھے مشترکہ اپوزیشن کا کنوینر نامزد کیا تھا تو اب اس اعتماد کا تقاضہ بھی پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ڈنڈے کھانے کے کے لیے ہم قبول ہیں لیکن صدارتی الیکشن کے لیے نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیگی قیادت صدارتی معرکہ سر کرنے کے لیے مکمل یکسو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ان پر اعتماد کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی تمام اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار کو قبول کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ صدارتی الیکشن کا معرکہ مشترکہ طورلڑیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ زرداری صاحب حزب اختلاف کی وحدت کے لیے مشترکہ امیدوار پر اتفاق کریں۔ انہوں نے سابق صدر کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن کو تقسیم کرنے کا کام انہیں نہیں کرنا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیرریلورے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کےلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہیے کہ پی ایم ایل (ن) مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے وقت وہ تقسیم کا کام کرچکے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن متحد و متفق رہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمز ہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ جو پارٹیاں راضی نہیں ہیں انہیں بھی راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں