امریکی دھمکی بے اثر، ایران کا کروز میزائل بنانےکا اعلان

ایران پر اسلحہ کی خریداری سے متعلق پابندی ختم

تہران: ایران نے امریکی مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بیلسٹک اورکروزمیزائل  کے تجربات جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران نے اپنا دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لیے ماسکو سے جدید آبدوز اور لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر دفاع محمد احدی کا کہنا ہے کہ ان میزائیلوں کا عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیاں ایرانی ہتھیاروں کی ترقی روکنے میں ناکام رہی ہیں، ہمارے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ہم تحقیقی عمل کے ذریعے ترقی حاصل کریں گے۔

ایرا ن کا میزائل پروگرام عالمی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے ساتھ تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے لیکن ایران کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اس کی سلامتی کے لیے اہم ہے اور وہ اسے ہر صورت جاری رکھے گا۔

گذشتہ ماہ ایران نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’فتح مبین‘ کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل امیر حتمی نے نئے میزائل فتح مبین کے بارے میں بتایا کہ یہ سو فیصد ایران ساختہ ہے، اسے راڈار پر نہیں دیکھا جا سکتا اور یہ اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں