بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، عینی جعفری


کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ عینی جعفری نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رہا ہے اور وہ اداکاری کر کے اپنے گھر والوں کو دکھایا کرتی تھیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’کور پیج‘ میں میزبان عیشا نور سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاری میں کیریئر کا آغاز دیر سے کرنے کی وجہ ان کی تعلیم تھی۔ انہوں نے پڑھائی پوری کرنے کے بعد اداکاری شروع کی۔

فلم اور ڈرامہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں بہت مختلف چیزیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی پہلی فلم سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ فلموں میں مختلف قسم کی اداکاری کرنا پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بہترین کام کیا جا رہا ہے جبکہ فلم انڈسٹری میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ہم مزید معیاری فلمز بنانا شروع کر دیں گے۔

عینی جعفری نے بتایا کہ اگر وہ اداکارہ  نہ ہوتیں تو شاید مارکٹنگ کی فیلڈ میں کام کر رہی ہوتیں کیونکہ انہیں اس شعبے کا کافی تجربہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا فون، چابیاں اور میک اپ کا سامان ہمیشہ ان کے پرس میں موجود رہتا ہے۔

عینی جعفری نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے پاس نظروں سے اوجھل ہونے کی طاقت  ہوتی تا کہ وہ دنیا میں سے جرائم کا خاتمہ کر سکیں اور لوگوں کی مزیدار باتیں سن سکیں۔


متعلقہ خبریں