امریکی صدر گوگل پر برس پڑے

ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، ٹرمپ کو امید

فوٹو: فائل


نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کے بعد ٹیکنالوجی کی کمپنی گوگل پر بھی برس پڑے اور کہا کہ اگر گوگل پر ’ٹرمپ نیوز‘ کا لفظ تلاش کیا جائے تو وہاں صرف جعلی خبریں ہی سامنے آتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گوگل میرے بارے میں میڈیا کی صرف جعلی خبریں دکھاتا ہے، دوسرے الفاظ میں انہوں نے میرے علاوہ دوسروں کے ساتھ بھی دھاندلی کی ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ گوگل پر جعلی سی این این  جیسے چینل نظر آ جاتے ہیں لیکن  کنزرویٹیو میڈیا  وہاں سے غائب ہوتا ہے، یہ بہت سنجیدہ صورتحال ہے لیکن جلد اس کا حل نکال لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ گوگل کو ریگولیٹ کرنے پرغور کررہی ہے جبکہ دوسری جانب گوگل نے امریکی صدر کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں، گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی سیاسی ایجنڈے کی تشکیل میں ملوث نہیں ہیں اور کسی سے تعصب  نہیں رکھتے۔


متعلقہ خبریں