وفاقی حکومت کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، گورنر سندھ


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی ترقیاتی پیکج کے زیر اہتمام جاری منصوبے شہر کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم ثابت ہوں گے۔

وفاقی حکومت کے تحت کراچی میں گولیمار سے گرومندر تک 18 کلو میٹر طویل گرین لائن بس منصوبہ شروع کیا گیا جو رواں سال 2018 میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح کراچی میں شروع ہونے والا پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے فور بھی فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں فروری 2016 میں شروع ہونے والا 22 کلومیٹر طویل گرین لائن میٹرو ٹرانزٹ منصوبہ بھی مکمل نہ ہو سکا، اسے ایک سال میں مکمل کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اس اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو متعلقہ افسروں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں