وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تقرریاں اور تبادلے


اسلام آباد: وفاقی سطح پر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے جاری ہیں، اس سلسلے میں پولیس سروس کے ڈاکٹر محمد سلیمان کو ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کے ڈائریکٹر جنرل تعینات تھے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کہ جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 22 کے مہر خالق داد کی خدمات نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے وہ بطور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

 

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز(پی اے ایس) گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد جہانزیب کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جہانزیب اس سے قبل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایک ہی دن میں ڈاکٹر محمد جہانزیب کے لیے دو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ ایک نوٹیفیکیشن میں انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ دوسرے نوٹیفکیشن میں انہیں ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔

 

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تبادلوں اور تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔


متعلقہ خبریں