پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سربراہ مستعفی

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سربراہ مستعفی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عہدہ رکھنے والے بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو ن لیگ کی گزشتہ حکومت کے دور میں ایم ڈی، پی ایم ڈی سی کا اضافہ چارج دیا گیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کے پی ایم ڈی سی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے معاملہ سے واقف ذریعہ کا دعوی ہے کہ انہوں نے نئی حکومت کی جانب سے کسی انکوائری سے بچنے کے لیے استعفی دیا ہے۔

تحریک انصاف کی نئی حکومت کی جانب سے متعدد بار عندیہ دیا جا چکا ہے کہ وہ مختلف سرکاری شعبوں کے سربراہوں کے مناصب پر متعلق افراد کو تعینات کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے قریبی عزیز خالد سجاد کھوکھر کے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپویشن کے ایم ڈی تعینات تھے جہاں انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع لی تھی۔

مستعفی ہونے والے بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی مدت ملازمت جنوری 2019 میں پوری ہونا تھی۔

پی ایم ڈی سی کی اضافی ذمہ داری سے مستعفی ہونے والے سابق فوجی افسر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کے عہدہ سے استعفی نہیں دیا ہے۔


متعلقہ خبریں