اسلام آباد کی غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز حکومت کا امتحان

اسلام آباد میں کرایہ داروں کیلئے آن لائن اندراج کا جدید نظام متعارف

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کا معاملہ نئی وفاقی حکومت کیلیے بڑے چیلنجز میں سے ایک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے قائم ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے دعوں کے باوجود شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز کا راج نمایاں ہے۔

معاملے سے متعلق دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے کی منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز صرف 23 ہیں، جب کہ غیر قانونی طور پر 107 ہاؤسنگ اسکیمز کام کررہی ہیں۔

ہم نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے زون دو، تین اور ای الیون میں 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار دی گئی ہیں۔ زون فور میں 64 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو خلاف قانون قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے زون فائیو میں 28 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بدستور موجود ہیں۔

اسلام آباد کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست
اسلام آباد کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست

وفاقی دارالحکومت میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اب بھی پلاٹس کی خرید و فروخت کی جارہی ہے، مذکورہ ہاؤسنگ اسکیموں کے پاس سی ڈی اے کا کوئی این او سی بھی موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں