نیب کسی کی تضحیک نہ کرے، چیف جسٹس

کسی کی تضحیک نہ کی جائے، چیف جسٹس|humnews.pk

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کسی بھی شخص کے خلاف ریفرنس دائر کرتے ہوئے اس کی رازداری یقینی بنائے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائرکرتے ہوئے اس بات کا خیال بھی رکھا جائے کہ کسی کی تضحیک نہ ہو۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور پراسیکیوٹر نیب سید اصغر حیدر نے چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات کی۔

چند ماہ قبل میڈیا میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت پیسہ بھجوانے کا تذکرہ ہوا تو چیئرمین نیب نے اس کی تحقیقات کا عندیہ دیا تھا جس پر مسلم لیگ نون نے بہت احتجاج کیا۔ اگرچہ نیب نے وضاحت بھی دی تھی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تاہم چیرمین نیب پر تنقید جاری رہی۔

اسی طرح قومی پرچم لپیٹ کر رقص کرنے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آنے پر بھی چیئرمین نیب نے اس کا نوٹس لیا تھا جس کی وجہ سے ان پر ایک بار پھر شدید تنقید ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں