عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

سندھ کا قائم مقام گورنر کون ہو گا ؟

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ علی احمد شیخ نے ان سے حلف لیا۔

عمران اسماعیل نے حالیہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو حلقہ پی ایس -111 میں شکست دی تھی تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا تھا۔

عمران خان نے 12 اگست 2018 کو عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 24 اگست کو پی ٹی آئی رہنما کی بطور گورنر سندھ نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے انتخابات میں جیتی گئی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔

عمران اسماعیل یکم جنوری 1966 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 52 سال کی عمر میں انہیں گورنر سندھ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ مدت تک گورنر رہنے کا اعزاز ڈاکٹر عشرت العباد کو حاصل ہے جو 14 برس تک اس منصب پر فائز رہے۔


متعلقہ خبریں