وی آئی پی کلچرختم کرنا آسان نہیں، عارف علوی

ڈاکٹر انسانیت کی خدمت کریں، صدر مملکت

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں قائم وی آئی پی کلچرختم کرنا آسان نہیں اس کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں جلد ہی اجلاس ہو گا جس میں این اے 247 سمیت تمام نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے نامزد صدر کا کہنا تھا کہ 4 ستمبر کو صدارتی الیکشن ہے اور اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو کوشش کریں گے کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول کے چکر میں نہ پھنس جائیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بہت جلد بڑی تبدیلی کا آغاز ہوجائے گا کیونکہ نیا پاکستان بننے جارہا ہے لیکن عمران خان کی قیادت اور قوم کے تعاون کے بغیریہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم بھی ہمارے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت عوام  کی امیدوں پر پورا اترے گی ، ملک کو بہتری کی جانب لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔


متعلقہ خبریں