ایشیا کپ: عماد وسیم، اسد شفیق تربیتی کیمپ میں طلب


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ستمبر میں شروع ہونے والے ایشیا کپ 2018 کے تناظر میں لگنے والے تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے ریٹریٹ کیمپ میں 26 نمایاں کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

تربیتی کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں میں عماد وسیم، جنید خان، شان مسعود، اسد شفیق اور راحت علی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، حارث سہیل، یاسر شاہ، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، بلال آصف، محمد اصغر، اور میر حمزہ کا نام بھی شامل ہے۔

کیمپ میں مدعو کیے گئے کھلاڑیوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سال کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز پانے والے کامران اکمل، ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے احمد شہزاد اور سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کا نام شامل نہیں ہے۔

تربیتی کیمپ آرمی اسکول ابیٹ آباد میں 27 اگست سے 31 اگست تک ہوگا، تمام کھلاڑی پیر کے روز لاہور سے براستہ روڈ ایبٹ آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں