کراچی: سپر اسٹور میں آتشزدگی


کراچی: شارع فیصل پر واقع عوامی مرکز میں قائم معروف  سپر اسٹور میں آگ لگ گئی۔

ہم نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے لیکن جگہ کی تنگی کے باعث اسے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے مزید گاڑیا ں اور ٹینڈرز بھی جائے وقوع پر طلب کیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جس کے بعد پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں بھی عوامی مرکز پہنچ گئی ہیں۔

پاک بحریہ کے دو فائر ٹینڈرز جاری آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ کے ایم سی کے سات فائر ٹینڈرز بھی لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

پاک بحریہ اور فائر بریگیڈ کے عملے کی مدد سے گئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ کھانے پینے کی اشیا کے گودام میں لگی تھی۔

سپر اسٹور کے مالک عمر امتیاز کے مطابق آگ صبح ساڑھے آٹھ بجےلگی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 12 میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا تھا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے پورے شہر سے فائر ٹینڈر طلب کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں