پسماندہ علاقے سے ہونا میرا میرٹ ہے، عثمان بزدار


لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقے سے ہونا میرا میرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے مسقتبل میں درپیش بے شمار چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان اور تمام اراکین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

عثمان بزدار نے غربت، پسماندگی اورافلاس کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آج بھی میرے گھر میں بجلی نہیں ہے۔

عثمان بزادر کو پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی  وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا۔ وہ صوبائی اسمبلی میں 186 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی امیدوار کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز  تھے جنھیں 159 ووٹ ملے۔

 


متعلقہ خبریں