لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا گیا ہے، طلبی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ پر کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی دفترخارجہ میں ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی ہے۔

دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور بھارتی ڈپٹی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتے کو بھارتی اشتعال انگیزی سے لائن آف کنٹرول پر ڈنہ سیکٹر کے گاؤں موجی میں ایک 65 سالہ شہری شہید ہوگیا تھا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا تھا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔


متعلقہ خبریں