اسپاٹ فکسنگ: ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی لگا دی ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔

ناصر جمشید پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا لیکن وہ دس سال تک قومی کرکٹ یا پی سی بی منیجمنٹ میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔

اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید کے خلاف فیصلہ گزشتہ برس اگست میں محفوظ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا کیس سامنے آیا تھا جس میں ناصر جمشید کے علاوہ ‏خالد لطیف، شرجیل خان، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان ملوث پائے گئے تھے۔

فاسٹ بالر امحمد عرفان اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں جب کہ ‏خالد لطیف، شرجیل خان اور شاہ زیب حسن سزا بھگت رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں