ضمنی انتخابات سے پہلے صدارتی انتخاب کا فیصلہ

ضمنی انتخابات سے پہلے صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب سے  پہلے صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ختم  ہونے سے پہلے اگست کے آخر میں  صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے، مجوزہ شیڈول جمعرات کو تیار کیا جائے گا۔

صدارتی انتخاب سے پہلے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں سمیت 30 سے زائد نشستیں خالی ہوں گی، صدارتی انتخاب میں ہر صوبے کے 65 ووٹ ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہر رکن کا ایک ووٹ گنا جائے گا۔

آئین پاکستان کے مطابق صدارتی انتخاب میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد کے برابر باقی صوبوں کے ووٹ ہوں گے۔

موجود صدر پاکستان ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہو رہی ہے۔

آئین کے تحت صدارتی امیدوار کے لیے مسلمان ہونا لازم  ہے، اس کے علاوہ اس کی عمر کم  از کم  45 سال ہونا ضروری ہے جبکہ صدارتی امیدوار کے لیے رکن قومی اسمبلی کے لیے آئین میں موجود شرائط پر پورا اترنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں