سندھ میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب مکمل

نیب نے آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ہونے والے انتخاب میں پیپلزپارٹی رہنما آغا سراج درانی اور ریحانہ لغاری کامیاب قرار پائے ہیں جس کے بعد دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

صوبے میں سب سے زیادہ اکثریت لینے والی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغازا سراج درانی کا مقابلہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار جاوید حنیف سے تھا۔ خفیہ رائے شماری کا آغاز صبح دس بجے ہوا جس میں 165  میں سے 158 ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد آغاز سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف لیا اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرایا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی جس کے مطابق 158 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ پیپلزپارٹی کی نامزدکردہ ریحانہ لغاری نے 98 ووٹ حاصل کیے، ان کی مقابل رابعہ اظفر نے 59 ووٹ حاصل کیے جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ریحانہ اظفر سے حلف لیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

سندھ اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج 15 اگست سے حاصل اور جمع کرائے جا سکیں گے۔

سندھ کے27 ویں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری 16 اگست کو ہو گی۔

صوبے کی اکثریتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے شہریار مہر کو نامز کیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے ایوان میں پیپلز پارٹی 97 نشستوں کے ساتھ پہلے اور تحریک انصاف 30 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان21 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) 13 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ سندھ اسمبلی میں تحریک لبیک کی تین اور متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) کی ایک سیٹ ہے۔


متعلقہ خبریں