صدر ممنون آئندہ ہفتے اسکاٹ لینڈ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت آئندہ ہفتےاسکاٹ لینڈ کا دورہ کریں گے|humnews.pk

بدعنوانی کرنے والا اللہ کی پکڑ میں ضرور آتا ہے، صدرممنون


اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین آئندہ ہفتے اسکاٹ لینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین کا 15 اگست سے شروع ہونے والے دورے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور صد کا دورہ معمول کے مطابق ہو گا۔

ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت سازی کی سرگرمیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی تاہم وزیراعظم کی حلف برداری کے لیے صدر مملکت کے دورے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

صدر مملکت ممنون حسین 15 سے 19 اگست تک پانچ روزہ دورے میں  اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں رائل کالج آف فزیشن کے کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

اس موقع پر صدر مملکت کو اعزازی فیلو شپ دی جائے گی جبکہ رائل کالج  پاکستان میں ڈاکٹروں کی اسپیشلائزیشن کے لیے امتحانات منعقد کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کرے گا، اس طرح پاکستانی ڈاکٹروں کے سرمائے اور وقت کی بچت ہوگی کیونکہ انہیں پاکستان میں ہی یہ سہولت میسر آ جائے گی۔


متعلقہ خبریں